۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ شیخ صادق نجفی

حوزہ/ علامہ شیخ صادق نجفی صفات حمیدہ کے مالک تھے۔انہوں نے ملت اور مکتب کے لئے خدمات انجام دینے کو اپنا فریضہ سمجھا۔سر زمین بلتستان ایک عظیم عالم سے محروم ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ شیخ صادق نجفی امام جمعہ و الجماعت و سرپرست محکمہ شرعیہ کی وفات پر لواحقین اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے علماء کونسل کچورا کے سابقہ صدر اور مجمع طلاب سکردو کے نظارت کے رکن ڈاکٹر شیخ محمد لطیف مطہری کا کہنا تھا کہ ایک عالم کی موت ایک جہاں کی موت ہے۔اور عالم کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ صادق نجفی صفات حمیدہ کے مالک تھے۔انہوں نے ملت اور مکتب کے لئے خدمات انجام دینے کو اپنا فریضہ سمجھا۔سر زمین بلتستان ایک عظیم عالم سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ صادق نجفی متواضع اور اخلاق کے پیکر تھے۔دوست دشمن سب کے ساتھ اخلاق سے پیش آتے تھے کیونکہ وہ اپنے آپ کو وارث انبیاء سمجھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شرعیہ میں ہمیشہ لوگوں کے مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کے لئے انہوں نے دن رات جدوجہد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علامہ شیخ صادق نجفی علامہ عارف حسین الحسینی جیسی شخصیت کے استاد تھے۔آخر میں ایک دفعہ پھر تمام ارض بلتستان خصوصا اہلیان کچورا کی خدمت میں عالم بزرگ علامہ شیخ صادق نجفی کی رحلت پر تسلیت و تعزیت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .